حیدرآباد۔22۔اپریل(اعتماد نیوز)اے آئی سی سی کے صدر سونیاگاندھی نے آج بی
جے پی کے پی ایم امیدوار نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے
کہا کہ نریندر مودی وزارت عظمی کے عہدہ پر فائز ہونے کے لئے تمام حدیں پار
کر دی ہے۔آج انہوں نے مغربی بنگال کے ضلع اتر دیناج پور کے اسلام پور میں
انتخابی مہم چکاتے
ہوئے کہا کہ چند سیاسی جماعتوں کا کام ہی یہ ہوگیا کہ
وہ کانگریس کے خلاف جھوٹ بولا کریں خصوصا نریندر مودی جو جھوٹ بولنے میں
تمام حدیں پار کردی۔انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ یہ انکے ہدوستانی
سیاسی اور جمہوری آئین میں عدم یقین کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے یو پی اے کے
دور حکومت میں متعارف کردہ کئی فلاحی اسکیمات کا ذکر کی۔